راولپنڈی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اور نگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب سلیکشن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی میں ایک بار پھر سلیکشن کا عمل صرف 15 منٹ میں مکمل ہو گیا،پریس ریلیز روک کر عوام، الیکشن کمیشن، اپنے پارٹی ورکرز کی آنکھوں میں مٹی ڈالنے کی کوشش کی گئی،نامعلوم اور خفیہ مقام پر یہ کیسا الیکشن تھا جس کا کوئی تجویز کنندہ تھا نہ تائید کنندہ، نہ ووٹر تھے، نہ ووٹر لسٹ، نہ پریذائیڈنگ افسر تھا نہ الیکشن پراسیس؟اسے کہتے ہیں دھاندلا، اسے کہتے ہیں آمریت، اسے کہتے ہیں سلیکشن،الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کیلئے آر ٹی ایس بٹھا کر لایا گیا ،ان کو الیکشن کرانے کی عادت نہیں ہے ،الیکشن کمیشن کے حکم پر انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے ،الیکشن کی جگہ کو خفیہ رکھا گیا ،بیس منٹ میں الیکشن ہوئے اور پریس ریلیز جاری کی گئی۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ کہا گیاکہ بلا مقابلہ لوگ منتخب ہوئے ،کیا آپ نے کسی کو انتخابات لڑنے کی اجازت دی ،پاکستان کے اندر اگر آپ سلیکٹڈ الیکشن کی مثال دیکھنی ہے تو وہ یہ ہے ،دھاندلی نہیں بلکہ دھاندلہ ہوا ہے،یہ الیکشن نہیں بلکہ پتلی تماشہ تھا ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ اگر الیکشن کمیشن نوٹس لے گا تو چیف الیکشن کمشنر کو گالی دی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ اس الیکشن کا پورا پراسس عوام کے سامنے آنا چاہیے۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا ،سب کچھ میڈیا کے سامنے ہورہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف عدالت میں پیش ہوتے ہیں ، کیاکس جج کو دھمکی دی جاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ نو مئی کے ماسٹر مائنڈ مافیا ہے ،یہ لوگ ملک کے اندر غنڈہ گردی چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نو مئی، سائفر، 190 ملین پاؤنڈ سب کا ذمہ دار عمران خان ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...