لاہور( این این آئی) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے لبرٹی اور میو ہسپتال میں پولیس خدمت مراکز کا دورہ کیا۔محسن رضا نقوی کے دورہ کے موقع پر پولیس خدمت مراکز میں شہریوں کا رش تھا، نگران وزیر اعلی پنجاب نے شہریوں سے لائسنس بنوانے کے حوالے سے سوالات کیے جبکہ شہریوں نے محسن رضا نقوی کو ٹیسٹ کے عمل میں تاخیر کے حوالے سے شکایات کیں۔نگران وزیر اعلی نے خدمت مرکز کے انچارج سے استفسار کیا کہ ٹیسٹ میں 3سے 4گھنٹے کیوں لگ رہے ہیں؟ ۔محسن رضا نقوی نے کہا کہ ٹیسٹ کم سے کم وقت میں مکمل ہونا چاہیے، ٹیسٹ سسٹم بہتر بنانے کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے رابطہ کیا جائے۔محسن رضا نقوی نے میو ہسپتال پولیس خدمت مرکز میں کائونٹرز پر عملہ بڑھانے کی ہدایت کی جبکہ لبرٹی پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کے لائسنس بنانے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...