ڈاکٹر عافیہ کو دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

0
187

واشنگٹن (این این آئی)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ سے دو بار جنسی زیادتی کے واقعات سے آگاہ ہے، امریکی جیلوں میں جو سلوک عافیہ کے ساتھ کیا جا رہا ہے وہ جنسی بدسلوکی کے لحاظ سے ناقابل بیان ہے۔وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ سے دو بار جنسی زیادتی کے واقعات سے آگاہ ہے۔ڈاکٹر عافیہ نے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ کو جنسی زیادتی کا بتایا جس کے بعد شکایت داخل کی گئی۔وکیل کلائیو اسٹیفورڈ نے کہا کہ بگرام جیل میں بھی ڈاکٹر عافیہ سے جنسی زیادتی کی گئی تھی، ڈاکٹر عافیہ سے بگرام میں جنسی زیادتی بطور تفتیشی حربہ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ سے آئے دن بدسلوکی اور تشدد کیا جاتا ہے، ایک امریکی شہری کی حیثیت سے جو کچھ امریکی جیلوں میں عافیہ کے ساتھ کیا گیا اس پر مجھے شرمندگی ہے۔کلائیو اسٹیفورڈ نے کہا کہ امریکی جیلوں میں جو سلوک عافیہ کے ساتھ کیا جا رہا ہے وہ جنسی بدسلوکی کے لحاظ سے ناقابل بیان ہے، عافیہ نے مجھے جو تفصیلات بتائی ہیں وہ انتہائی تشویش ناک ہیں اور سب سچ ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس وقت امریکی جیلوں میں 10 ہزار 250 خواتین ہیں، ان تمام خواتین میں سے جس خاتون کے ساتھ سب سے برا سلوک کیا گیا وہ عافیہ ہے۔ڈاکٹر عافیہ کے وکیل نے کہا کہ یہ حکومت پاکستان کی ناکامی ہے کہ وہ عافیہ کو واپس نہیں لا پائی، پاکستان کو امریکا سے عافیہ کی واپسی کے معاملے کو ترجیح دینا ہو گی۔