پشاور (این این آئی)صوبائی دارالحکومت پشاور میں ورسک روڈ پر نجی بینک اور اسکول کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ایل آر ایچ کے ترجمان نے بتایا کہ ورسک روڈ دھماکے کے 6 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا۔ہسپتال کے ترجمان نے کہا کہ زخمیوں میں احمد جان، احسان اللہ، جاوید خان، ظاہر اللہ، سعد احمد اور یوسف خان شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق زخمی بچوں کی عمر 7 سے 10 سال کے درمیان ہیں، 2 زخمی بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ہے۔ایس پی ورسک ارشد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا صبح 9 بج کر 10 منٹ پر ہوا، دھماکے میں 4 کلو گرام بارود استعمال کیا گیا۔ایس پی ارشد خان نے بتایا کہ کون ٹارگٹ تھا یہ کہنا قبل از وقت ہو گا، دھماکے میں 3 بچے زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بارودی مواد سڑک کنارے سیمنٹ بلاک میں چھپایا گیا تھا، ارد گرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، دھماکے میں بھتے کے عنصر کو بھی دیکھا جا رہا ہے۔میئر میٹرو پولیٹن زبیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا اسکول کے قریب ہوا ہے، امن و امان کو خراب کرنے کے لیے دھماکا کیا گیا۔ زبیر علی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کیقریب دھماکا افسوس ناک ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...