اسلام آباد (این این آئی)نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں خواتین کو آگے لانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ جن فیصلوں میں خواتین کی شمولیت ہو ان کے غلط ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ڈاکٹر عمر سیف نے خواتین سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ میں جب بھی کام کرتا ہوں کوشش ہوتی ہے کہ فیصلہ سازی میں خواتین بھی ہوں کیونکہ فیصلہ سازوں میں خواتین ہوں گی تو میرٹ پر کام ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں سارے کام خواتین ہی کرتی ہیں، دیہی خواتین کو بااختیار بنا کر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔نگراں وزیرِ آئی ٹی نے کہا کہ ابھی تو کرکٹ کے میدان میں بھی پاکستانی مردوں کی ٹیم خواتین کے مقابلے میں اچھا نہیں کھیل رہی۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بھی خواتین کو با اختیار بنایا گیا۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ امید ہے کہ حکومتی پالیسیوں میں خواتیں کو سپورٹ کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...