احد چیمہ کو بریت پر مبارکباد ، امید ہے انصاف پر مبنی فیصلے سے مثبت روایت دوبارہ سے قائم ہو گی، شہباز شریف

0
198

لاہور( این این آئی) سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس سے بریت پر احد چیمہ اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کی ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ احد چیمہ جیسے انتہائی قابل اور محنتی سرکاری افسران کو سیاسی بنیادوں پر جھوٹے مقدمات میں الجھا کر نہ صرف انہیں، ان کی والدہ مرحومہ، اور بچوں کو نا قابل برداشت تکلیف پہنچائی گئی بلکہ بیوروکریسی میں دل لگی سے کام کرنے والے افسران کی بھی حوصلہ شکنی کی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے کہ آج کے انصاف پر مبنی فیصلے سے ایک مثبت روایت دوبارہ سے قائم ہو گی۔