مرتضیٰ سولنگی کا ریڈیو پاکستان کوئٹہ اسٹیشن کا تفصیلی دورہ ،ریڈیو پاکستان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی

0
208

کوئٹہ (این این آئی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے ریڈیو پاکستان کوئٹہ اسٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا ،نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کو اسٹیشن ڈائریکٹر انیس الرحمن نے بلوچستان میں ریڈیو پاکستان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ریڈیو صوبہ کے دوردراز علاقوں میں عوام کو خبروں اور تفریح کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے اور وفاقی حکومت بلوچستان میں ریڈیو پاکستان کی سروسز کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے لائے گی۔