اسلام آباد (این این آئی)نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پولیس نے ملک کے لیے قربانیاں دیں،نرسنگ اور پولیس کے مقدس پیشوں کی حرمت کا خیال نہیں رکھا گیا،ملک میں امن کے لیے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر قانون سازی کرنی چاہیے۔پولیس کے سابق انسپکٹر جنرلز کی 7 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملک میں امن و امان کے لیے بہت قربانیاں دیں۔نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نرسنگ اور پولیس کے مقدس پیشوں کی حرمت کا خیال نہیں رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملازمت کی نوعیت جو بھی ہو فرض شناسی سے کام کرنا ہے، ملک میں امن کے لیے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر قانون سازی کرنی چاہیے۔نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آئین کے مطابق کوئی فرد یا گروہ پْرتشدد کارروائی میں ملوث نہیں ہوسکتا، بے امنی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے صف اول میں نظر آتے ہیں۔
مقبول خبریں
جمہوریت کے استحکام اور قومی مسائل کے حل کیلئے مذاکرات ضروری ہیں،مصدق ملک
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام اور قومی مسائل کے حل کے لئے...
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سٹیٹ آف دی آرٹ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز کی...
اسلام آباد (این این ئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن...
پاکستان اور ترکیہ کی لازوال دوستی سرحدوں کی محتاج نہیں، وزیراطلاعات
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ثقافتی روابط کو...
ٹیکسز کی وصولی بہتر بنانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا آغاز کرچکے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا آغاز کرچکے ہیں، آمدنی اور کھپت کے...
مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ کا اقدام، قیدیوں کو بڑی سہولت مل...
لاہور(این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے اہم اقدام کرتے ہوئے جیل میں قیدیوں کے پی سی او فون...