لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے رانا ثناء اللہ، ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی سے عون چوہدری، اسحق خاکوانی اور نعمان لنگڑیال کمیٹی ممبر ہوں گے ۔کمیٹی سیٹ ایڈجسٹمنٹ بارے فارمولہ اور امیدواوں کا چنائو کرے گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق کمیٹی مذاکرات کا پہلا رائونڈ کر چکی ہے جس میں مسلم لیگ (ن) اور آئی پی پی کے درمیاں مختلف نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے پیش رفت بھی ہوئی ۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) لاہور میں صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کو قومی اسمبلی کی نشست پر سپورٹ کرے گی، مسلم لیگ (ن) ساہیوال میں نعمان لنگڑیال کے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہیں کرے گی جبکہ (ن) لیگ عون چوہدری اور اسحاق خاکوانی کے مقابلے میں بھی اپنا امیدوار نہیں لائے گی۔ لودھراں میں بھی مسلم لیگ (ن) ایک قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر آئی پی پی کی حمایت کرے گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مراد راس، امین چوہدری سمیت آئی پی پی کے دیگر امیدواروں کی نشستوں پر مزید مذاکرات ہوں گے۔مسلم لیگ (ن) کی کمیٹی اگلے چند روز میں نواز شریف کے سامنے آئی پی پی کے مطلوبہ حلقوں کی فہرست پیش کرے گی، آئی پی پی کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی جانے والی نشستوں کا حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...