پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر نہیں رکھنا چاہیے، ن لیگ کو شکست نظر آرہی ہے، عبد القادر بلوچ

0
188

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر نہیں رکھنا چاہیے، ن لیگ کو شکست نظر آرہی ہے۔ ایک انٹرویومیں پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں پی ٹی آئی کا نام و نشان موجود نہیں ہے، پی ٹی آئی کو کسی صورت الیکشن سے باہر نہیں رکھنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کسی بھی پاکستانی کی حب وطنی پر کسی کو شک نہیں کرنا چاہیے، جرائم میں ملوث افراد کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ن لیگ اس لئے اتحاد کر رہی ہے کہ انہیں شکست نظر آرہی ہے’، پیپلزپارٹی نے بلوچستان میں تاریخ کا بڑا جلسہ کیا، ہم اپنا مقدمہ لے کر عوام میں جارہے ہیں، ہم بلدیاتی انتخابات میں بھی بڑی کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی سے متعلق انھوں نے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کیلئے آواز اٹھانے والوں کو اپنے لوگوں کی پرواہ نہیں، کہیں بھی غیرقانونی تارکین وطن کو رہنے کی اجازت نہیں ہوتی، کسی بھی ملک میں اجازت سے آیا اور رہا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم فوج کو سیاست میں گھسیٹتے ہیں، ہمیں پاک افواج کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔