راولپنڈی (این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نااہل ہونے پر استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض چوہان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی عدالت نے پارلیمنٹ پر حملہ کروانے کے جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے بیان میں فیاض چوہان نے کہا کہ پاکستان کا عدالتی سسٹم پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیڑھ سال سے 21 توپوں کی سلامی پیش کررہا ہے۔ فیاض چوہان نے کہا کہ امریکی عدالت کا فیصلہ رول آف لاء کی اعلیٰ مثال ہے، امریکی عدالتی سسٹم نے محض ایک مقام پر فتنہ و فساد برپا کرنے پر ٹرمپ کو نااہل قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 9 مئی کو بیسیوں مقامات پر ریاستی اور حکومتی اداروں پر حملہ کیا گیا، اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کی عدالتیں پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق کیا فیصلہ کرتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ جیل میں دیسی مرغی، دیسی بکرے، دیسی انڈے اور دیسی گھی سے مستفید ہو رہے ہیں۔
مقبول خبریں
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ...
روس کا افغان حکومت کو تسلیم کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے،مولانا خزیمہ سمیع...
اکاوڑاخٹک(این این آئی)روس کا امارتِ اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کی خیرمقدم اور اسرائیل کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور عالمی خاموشی پر شدید مذمت(مولانا...
پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔ریسلر دین محمد کی عمر 100...