لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور تعلیمی بورڈ کا اچانک دورہ کیا۔ لاہور تعلیمی بورڈ میں بریک سے قبل فیسلیٹیشن سنٹرکا بیشتر عملہ غائب تھا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے دفتری اوقات میں عملے کی عدم موجودگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تمام عملے کو تبدیل کرنے کا حکم دیا اور طلباو طالبات کے لئے تمام سہولتوں کو 7 روز کے اندر آن لائن کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ تعلیمی بورڈ کی سہولتیں آن لائن ہونے سے طلباو طالبات کو بورڈ آفس کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔وزیر اعلی نے صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کو فوری طور پر بورڈ پہنچنے کی ہدایت کی اور کہا کہ طلبا و طالبات کے ایشوز کو ترجیحی بنیاد وں پر حل کیا جائے۔وزیراعلی محسن نقوی بغیر اطلاع تعلیمی بورڈ پہنچے،طلبا وطالبات کیلئے بنائے گئے مختلف کانٹرز پر گئے جہاں عملہ غائب تھا اورطلبا وطالبات خوار ہورہے تھے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے تعلیمی بورڈ میں موجود طلبا وطالبات سے ملاقات کی اور سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا جس پرطلبا وطالبات نے عملے کی عدم موجودگی کے حوالے سے شکایات کیں اور بتایا کہ بریک سے قبل ہی عملہ کانٹر زپر موجود نہیں۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ دفتری اوقات میں عملے کا کانٹرز پر موجود نہ ہونافرائض سے غفلت ہے جو ناقابل برداشت ہے۔طلبا وطالبات اپنے کام کے سلسلے میں کانٹرز پر موجود ہیں لیکن عملہ غائب،یہ کسی صورت قبول نہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...