بیجنگ (این این آئی) پہلی بار چینی ساختہ کروز بحری جہاز تیار کرلیا گیا ہے۔چین کا پہلا کروز بحری جہاز یکم جنوری 2024 کو اپنے اولین سفر پر روانہ ہوگا۔Adora میجک سٹی نامی یہ بحری جہاز شنگھائی سے 6 روزہ سفر پر روانہ ہوگا جس دوران وہ جنوبی کوریا کے Jeju island اور جاپان کے مختلف شہروں میں جائے گا۔اس کروز جہاز کو چائنا اسٹیٹ شپنگ کارپوریشن اور Carnival نامی کمپنی نے مل کر تیار کیا ہے۔یہ کروز شپ 323 میٹر لمبا ہے اور اس کے 2125 کمروں میں 5246 مسافر سفر کر سکتے ہیں۔16 عرشوں پر مشتمل بحری جہاز میں 22 ریسٹورنٹس موجود ہیں جبکہ ڈیوٹی فری شاپس، تھیٹرز اور دیگر متعدد سہولیات بھی اس کا حصہ ہیں۔چینی میڈیا نے مقامی ساختہ پہلے کروز بحری جہاز کو ایک بڑا سنگ میل قرار دیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ حکومت کو توقع ہے کہ اس سے لوگوں میں بین الاقوامی سیاحت کو فروغ مل سکے گا۔اس کروزبحری جہاز پر سفر کرنا سستا نہیں ہوگا اور 2 افراد کے پرتعیش کیبن کا کرایہ 12 سو ڈالرز رکھا گیا ہے۔اس بحری جہاز کو بتدریج جنوب مشرقی ایشیا کے مختلف روٹس پر لے جایا جائے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...