کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ جس ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو، وہاں معاشی استحام نہیں آتا۔حلقہ این اے 242 کے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدترین دھاندلی کی گئی،آرٹی ایس بٹھایا گیا، جعلی ووٹوں اور دھاندلی سے مجھے ہرایا گیا۔انہوںنے کہاکہ ہماری جماعت کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا، 2018 کے الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عوام نے ہر جگہ ہمارے لیے محبت کے پھول نچھاور کیے، 16 پارٹیوں پر مشتمل حکومت چلائی، پچھلی حکومت کو کامیابی کے ساتھ چلایا۔شہبازشریف نے کہا کہ جس ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو،وہاں معاشی استحام نہیں آتا۔تقریب سے خطاب کے دوران کاکنوں کی سرگرشیوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ خاموشی اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کے منصوبے کیلئے بجٹ میں رقم مختص کی، ہمارے پاس جو کچھ تھا، دکھی انسانیت کے لیے دیا، پنجاب میں غریبوں کے لیے ادویات مفت کردی تھیں، ہم نے 16 ماہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگلی حکومت ہماری بنی تو کراچی میں ٹریفک مسائل کا مسئلہ حل کردیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...