اسرائیلی فوج کی نااہلی ، 29 فوجی فرینڈلی فائر میں ہلاک

0
143

غزہ (این این آئی)اسرائیلی حکام نے اپنی فوج کی نااہلی کا اعتراف کرلیا، غزہ میں گراؤنڈ آپریشن کے دوران 29 فوجی فرینڈلی فائر میں مارے گئے۔ اسرائیل نے 5 بریگیڈ فوج غزہ سے واپس بلانے کا اعلان کردیا۔اسرائیلی حکام نے اپنی فوج کی نااہلی کا اعتراف کرلیا، گراؤنڈ آپریشن کے دوران 29 فوجی فرینڈلی فائر میں مارے گئے۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ 2 فوجیوں کو ساتھیوں نے غلطی سے گولی ماردی، 9 اسرائیلی فوجی اپنے ہی ٹینکوں کے نیچے آکر ہلاک ہوئے، کچھ فوجی بارودی مواد نصب کرتے ہوئے مارے گئے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے 5 بریگیڈ فوج غزہ سے واپس بلانے کا اعلان کردیا۔