ٹوکیو(این این آئی) جاپان میں زلزلے کے 155 جھٹکوں کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق پیر کو جاپان کے وسطی علاقے میں 7.5 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں گرگئیں اور ہونشو کے علاقے ایشیکاوا کی بندرگاہ میں آگ بھڑک اٹھی۔زلزلے کے باعث ساحلی علاقوں میں ایک میٹر سے زائد سونامی کی لہریں بلند ہوئیں۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 155 جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ وسیع علاقے میں بجلی اور مواصلات کا نظام تباہ ہونے سے لاکھوں صارفین کو بجلی منقطع ہوگئی اور موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدہ نے بیان میں کہا کہ زلزلے سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں اور نقصان ہوا ہے۔ ملبے تلے افراد کو زندہ نکالنے کے لیے رسیکیو ورکرز کے پاس وقت کم ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔جاپانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں نئے سال کے پہلے ہی دن 7.6 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 4 بج کر 10 منٹ پر آیا، جس کے بعد سونامی وارننگ بھی جاری کی گئی، جس کے بعد کئی ساحلی علاقوں کو خالی کرالیا گیا۔رپورٹ کے مطابق جاپان کے علاقے اشی کاوا میں 30 عمارتیں گرگئیں۔جاپانی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد بڑے سونامی کا خطرہ ٹل گیا، اشی کاوا میں زلزلے کے بعد رہائشی علاقے میں آگ لگنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں صرف 90 منٹ کے دوران طاقتور زلزلے کے بعد 4 شدت اور اس سے زائد کے 20 آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث کئی گھر گرنے کی اطلاعات ہیں، سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں، ریلوے سروسز معطل ہوگئیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...