لاہور( این این آئی) رفتار او رمعیار کے ساتھ ایک اور عوامی منصوبہ مکمل۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی مسلسل مانیٹرنگ او ردوروں سے پی آئی سی کی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کا 99 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کا گرانڈ فلورکوجلد مریضو ں کے لئے کھول دیاجائے گا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی اپ گریڈ ہونے والی ایمرجنسی کا تفصیلی دورہ کیا، فنشنگ کے کاموں کامشاہدہ کیااور معیار کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے دروازوں،فرش،خصوصا ٹائلز اور ریلنگ کی کوالٹی کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات دیں اور بیڈزکامعیار چیک کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ مین گیٹ کے قریب لیب کو لیکشن سنٹر پرجلد کام کا آغاز کیا جائے اور فنشنگ کے کاموں کو اعلی معیار کے ساتھ حتمی شکل دی جائے۔انہوں نے کہا کہ اپ گریڈ کی جا نے والی ایمرجنسی اوپن ہونے کے بعد دوسرے حصے کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...