لاہور( این این آئی) لاہور کے حلقے این اے 127 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ریٹرنگ افسر نے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ متعلقہ فورم پر رجوع کرے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 2 سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے معاملہ پر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے۔مزید کہا گیا کہ شکایت کنندہ ایاز حلقہ این اے 127 سے تعلق نہیں رکھتا، شکایت کنندہ ایاز نارووال کا رہائشی ہے۔فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ شکایت کنندہ محمد ایاز کے اعتراضات کو مسترد کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو کیکاغذات کو 2 سیاسی جماعتوں سے وابستگی پر مسترد کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...