لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی منشور کمیٹی کے چئیرمن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 کے لئے پارٹی منشور کی تیاری آخری مرحلے میں ہے اور امکانی طور پر اگلے ہفتے کے آغاز میں پارٹی قیادت سے منظوری کے بعد اسے چھاپنے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ منشور کے اہم نکات کا باضابطہ اعلان اور افتتاحی تقریب قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی سربراہی میں ہوگی جس میں صدر مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف اور دیگر پارٹی راہنما شریک ہوں گے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ پارٹی کی طرف سے بنائے گئے ‘ویبـپورٹل’ کو زبردست عوامی پزیرائی ملی ہے اور ہمیں مسلسل ملک کے اندر اور بیرون پاکستان سے بڑی ٹھوس تجاویز مل رہی ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف مسلم لیگ (ن) منشور کے حوالے سے بڑی محنت کے ساتھ سنجیدہ مشق کر رہی ہے۔مختلف شعبوں کے بارے میں بنائی گئی 44 ذیلی کمیٹیوں نے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین سے مل کر قابل عمل تجاویز مرتب کی ہیں جن کا حتمی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم بھی کسی جلسے میں دس بارہ جذباتی یا خیالی نکات کا ذکر کرکے انہیں اپنے منشور کا نام دے سکتے تھے یا پھر ایک دو صفحے پر نعرے لکھ کر اسے بطور منشور میڈیا کو جاری کر سکتے تھے لیکن یہ سہولت صرف ان جماعتوں کو حاصل ہوتی ہے جنہیں معلوم ہوتا ہے کہ نہ وہ انتخابات جیتیں گی، نہ حکومت بنا سکیں گی، نہ کسی منشور پر عملدرآمد کی نوبت آئے گی، نہ عوام کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اللہ کے فضل و کرم سے بھاری اکثریت سے انتخابات جیتے گی کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ دوسری جماعتوں نے اقتدار میں آنے کے باوجود قوم اور ملک کو مہنگائی، غربت، بے روزگاری اور فتنہ وفساد کے سوا کچھ نہیں دیا۔ زندگی کے ہر شعبے میں شاندار ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے تمام کام مسلم لیگ (ن) کے کھاتے میں آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم بہت سوچ سمجھ کر اپنے منشور میں صرف ایسے اقدامات کا وعدہ کر رہے ہیں جن پر عمل کیا جاسکے اور عوام کو موجودہ مشکلات اور تکلیفوں سے نجات دلائی جا سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ منشور کو حتمی شکل دینے کے لئے آئیندہ ایک ہفتہ وہ لاہور میں قیام کریں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...