اسلام آباد(این این آئی)نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر سانحہ 9 مئی سے متعلق کابینہ کمیٹی قائم کر دی گئی۔کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،کابینہ کمیٹی کی سربراہی نگراں وفاقی وزیر قانون احمد عرفان اسلم کریں گے،نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی۔کمیٹی 9 مئی 2023ء کے واقعات کا جائزہ لے گی، کمیٹی ایسے واقعات کی آئندہ کے لیے روک تھام سمیت سفارشات تیار کرے گی۔کابینہ کمیٹی 9 مئی واقعات کی وجوہات تلاش کرے گی اور 9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ، منصوبہ ساز، سہولت کار اور عمل کرنے والوں کا پتہ لگائے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کمیٹی 9 مئی کے فوری اور طویل المدتی اثرات کا جائزہ لے گی، وزارت داخلہ کابینہ کمیٹی کو سیکریٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...