اسلام آباد(این این آئی) پاکستانی پنجابی فلموں کے نامور اداکار سلطان راہی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے28 برس بیت گئے ان کی برسی9جنوری منگل کو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ان کے مداحوں کے زیر اہتمام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ سلطان راہی 80ء کے عشرے میں پنجابی فلموں کے معروف ہیرو رہے ہیں انہوں نے 15برس تک فلمی دنیا پر راج کیا اورسات سو سے زائد فلموں میں اداکاری کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیاہے جن میں پانچ سو فلموں میں انہوں نے بطور ہیرو کردار ادا کیا ہے۔پنجابی فلموں کے نامور ہیرو سلطان محمد المعروف سلطان راہی1938ء کو بھارت کے شہر سہارن پور میں پیدا ہوئے قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان منتقل ہو گئے۔سلطان راہی نے 1971ء میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اس دوران پنجابی فلم ” بشیرا ” کی کامیابی نے انہیں سپر سٹار بنا دیا سلطان راہی اور مصطفےٰ قریشی کی جوڑی فلم کی کامیابی کی ضمانت بن گئی ان کی فلم ” مولا جٹ ” نے باکس آفس پر کامیابی کے ریکارڈ قائم کیے ان کی دیگر کامیاب فلموں میں ‘ سالا صاحب، چن وریام،اتھرا پتر،ملے گا ظلم دا بدلہ، ‘ وحشی جٹ ‘ ، ‘ شیر خان ‘ ، ‘ شعلے ‘ ، ‘ آخری جنگ ‘ ،جرنیل سنگھ، دو بیگھے زمین،شیراں دے پتر اور دیگر قابل ذکر ہیں سلطان راہی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ 12اگست 1981ء کو ان کی پانچ فلمیں’ شیر خان،ظلم دا بدلہ،اتھرا پتر،چن وریام اور سالا صاحب ایک ہی روز ریلیز ہوئی تھیں ان فلموں نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کیے تھے۔سلطان راہی نے سات سو سے زائد فلموں میں کام کیا جو کہ ورلڈ ریکارڈ ہے سلطان راہی کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں موجود ہے انہیں 150سے زائد فلمی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے ۔ سلطان راہی کی مقبول ترین فلمی ہیروئن میں آسیہ،انجمن،صائمہ،گوری،نیلی،بابرہ شریف قابل ذکر ہیں۔ فن کے سلطان سلطان راہی کو 9جنوری 1996ء کو گجرانوالہ کے قریب نامعلوم ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
مقبول خبریں
پاک چائنا تعلقات دنیا میں بے مثال،چین نے ہمیشہ پاکستان کا غیر مشروط ساتھ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے...
محسن نقوی سے امریکی ادارہ برائے نارکوٹکس کے وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ وانسدا منشیات محسن نقوی سے امریکہ کی بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا ء انفورسمنٹ افیرز( آئی...
ملکی سیاحت کی ترقی سے پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت تشخص اجاگر ہوگا،سپیکر...
اسلام آبا د(این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سیاحت کا فروغ ملکی سماجی اور اقتصادی ترقی کے...
غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے کلی معیشت کے استحکام کے ماحول...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ممتاز پاکستانی امریکن بینکرز کوملک میں انفراسٹرکچر، توانائی، ٹیکنالوجی، زراعت کے شعبوں میں...
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا مخدوش ،خستہ حال عمارتوں میں بنے سکول سیل...
لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مخدوش اور خستہ حال عمارتوں میں بنے سکول سیل کرنے کا حکم دیتے...