کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے اسٹار فواد خان کا کہنا ہے کہ سیاست سب جگہ پر ہوتی ہے اس طرح بالی ووڈ میں بھی بہت سیاست ہے۔فواد خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اْنہوں نے بھارت میں کام کرنے کے تجربے اور بھارتی عوام کی جانب سے ملنے والی محبت کے بارے میں بات کی۔پوڈ کاسٹ کے میزبان احمد علی بٹ نے اداکار سے یہ سوال پوچھا کہ کیا بھارت میں پاکستانی اداکاروں کی شہرت دیکھ کر بھارتی اداکار خوفزدہ ہوتے ہیں؟فواد خان نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا مشکل سوال ہے کیونکہ مجھے بھارت سے بہت محبت بھی ملی ہے۔اداکار نے کہا کہ سیاست ہر انڈسٹری میں ہوتی ہے، پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی ہوتی ہے، انسان اپنے ملک کی انڈسٹری میں ہونے والی سیاست کا مقابلہ زیادہ آسانی سے کر سکتا ہے، میں یہ نہیں کہوں گا کہ میں نے ایسی باتیں بھارت میں سنی نہیں ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ جہاں تک بات ہے کہ پاکستانی اداکاروں کی شہرت کو بھارتی اداکار خطرہ سمجھتے ہیں یا نہیں تو میں خود تھوڑا سا مختلف نظریہ رکھتا ہوں، مجھے ایسا نہیں لگتا کہ جو دِکھتا ہے وہی بِکتا ہے بلکہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جو کم دِکھتا ہے وہ زیادہ بِکتا ہے تو اس لیے میں بھارت میں اپنی پی آر ٹیم کو کہتا ہوں کہ وہ میرا نام ہر جگہ پر سامنے نہ لائیں۔فواد خان نے مزید بتایا کہ میری بھارت میں موجود پی آر ٹیم کو میری اس سوچ پر اعتراض ہوتا ہے اور وہ لوگ مجھ سے کہتے ہیں کہ آپ کو نہیں پتہ کہ آج کل دنیا کس طرح چلتی ہے تو میرا ان لوگوں کو ہمیشہ یہی جواب ہوتا ہے کہ میں سوشل میڈیا کا ضرورت سے زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہتا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...