لیول پلیئنگ فیلڈ کیس، پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر جواب جمع کرانے کا حکم

0
208

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے لیول پلیئنگ فیلڈ کیس میں توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر جواب جمع کرانے کا حکم دیدیاجبکہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کیا یہ چاہتی ہے کہ 100 فیصد کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو جائیں؟ جو چاہتے ہیں وہ بتا دیں، یہ قانون کی عدالت ہے، زبانی تقریر سے نہیں چل سکتی،عدالت کے سامنے دکھڑے نہ روئیں، اگر آپ کو پاکستان کے کسی ادارے پر اعتبار نہیں تو کیا کریں؟ یہ کوئی سیاسی فورم نہیں۔ پیر کو چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔جسٹس میاں محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ میں شامل ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہو ئے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے لطیف کھوسہ سے سوال کیا کہ آپ نے درخواست کے جواب میں آئی رپورٹ پڑھی؟ کوئی تقریر نہیں صرف بتائیں کہ اس رپورٹ میں کیا غلط ہے؟جسٹس محمد علی مظہرنے کہا کہ رپورٹ کے مطابق آپ کے 1195 لوگوں نے کاغذات جمع کروائے، ہمارے سامنے چیف سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کی رپورٹس ہیں۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ ان رپورٹس کو جھٹلا رہے ہیں تو جواب میں تحریری طور پر کچھ لانا ہو گا، کھوسہ صاحب! آپ یہاں کھڑے ہو کررپورٹ کو مسترد نہیں کر سکتے۔پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی کے کسی فرنٹ لائن امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور نہیں ہوئے۔جسٹس میاں محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ اپنے جواب میں خود کہہ رہے ہیں کہ ٹریبونلز نے آپ کو ریلیف دیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کیا یہ چاہتی ہے کہ 100 فیصد کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو جائیں؟ جو چاہتے ہیں وہ بتا دیں، یہ قانون کی عدالت ہے، زبانی تقریر سے نہیں چل سکتی۔پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن پنجاب کا خط دیکھیں۔جسٹس میاں محمد علی مظہر نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کا اپنا الیکشن سیل ہے تو آپ کے پاس اعداد و شمار کیوں نہیں؟چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کہ آپ کیا حکم چاہتے ہیں؟ عدالت کو بتائیں تا کہ کر دیں۔پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے استدعا کی کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے لطیف کھوسہ سے کہا کہ عدالت کے سامنے دکھڑے نہ روئیں، اگر آپ کو پاکستان کے کسی ادارے پر اعتبار نہیں تو کیا کریں؟ یہ کوئی سیاسی فورم نہیں ہے کھوسہ صاحب! اور بہت سے سیاسی فورم ہیں انہیں استعمال کریں۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ ہے کہ پی ٹی آئی کے 76 فیصد سے زائد کاغذات منظور ہوئے، رپورٹ کے مطابق تو زیادہ تر کاغذاتِ نامزدگی منظور ہی ہوئے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی کو الیکشن چاہئیں؟وکیل لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ 100 فیصد الیکشن چاہئیں۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کروانا ہے، یہ آپ کے بنائے ہوئے ادارے ہی ہیں، پارلیمان نے ہی بنائے ہیں یہ ادارے، ان اداروں کی قدر کریں، اگر ان کی جانب سے بیان کیے گئے حقائق غلط ہیں تو تردید کریں، آپ کے الزامات پر تردیدی جواب آ جاتا ہے تو آپ کہتے ہیں کہ یہ درست نہیں۔پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ دفعہ 144 لگا کر ہمارے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم حکومت نہیں سپریم کورٹ ہیں، ہم کسی کی کمپیئن نہیں چلا رہے، دفعہ 144 اور ایم پی او سب کیلئے ہو گا صرف پی ٹی آئی کے لیے نہیں، ہمارے سامنے نہ دفعہ 144، نہ ہی ایم پی او کو چیلنج کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ باقی کوئی سیاسی جماعت عوام میں جانا ہی نہیں چاہتی، ہمیں ابھی تک جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مل رہی ہے، شاہ محمود قریشی کے کاغذاتِ نامزدگی بھی مسترد ہوئے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم آر اوز کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ کسی کے کاغذات مسترد نہ کریں، الیکشن کمیشن کا ایم پی اوز سے کیا تعلق ہے؟ الیکشن کمیشن مقدمات بھگتے یا انتخابات کرائے؟پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر جو کہ ڈی سی ہیں وہی ایم پی او جاری کر رہے ہیں، روزانہ ہمارے خلاف آرڈرز ہو رہے ہیں، کیا ہم انتخابات نہ لڑیں صرف مقدمے بھگتیں؟چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ عدالت سے سوالات نہ کریں۔پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے علاوہ کسی اور جماعت کے رہنما پر ایم پی او نہیں لگا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت سب جماعتیں آپ کے خلاف سازش کر رہی ہیں۔پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی پوری حکومت ہمارے خلاف تھی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اب تو پی ڈی ایم کی حکومت ہی نہیں ہے۔پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہماری بلے کے نشان کی واپسی کے لیے درخواست مقرر ہی نہیں ہوئی، میرے منشی سے سپریم کورٹ میں دستاویزات چھینی گئیں، اس واقعے کا آپ کو بھی علم ہے؟چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جواب دیا کہ مجھے اس واقعے کا کوئی علم نہیں ہے، یہ منشی کیا ہوتا ہے؟ وکیل یا ایڈووکیٹ آن ریکارڈ ہوتا ہے، منشی کو تو چیمبرز جانے کی اجازت ہی نہیں ہے، آپ کے کسی منشی کی درخواست میں نہیں سنوں گا۔پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ جسٹس سردار طارق کے سامنے بھی منشی والا معاملہ اٹھایا تھا