پاکستانی فلم انڈسٹری کے جنگجو ہیرو لالہ سدھیر کی27ویں برسی19جنوری کو منائی جائے گی

0
130

اسلام آیاد(این این آئی) پاکستانی فلم انڈسٹری کے جنگجو ہیرو لالہ سدھیر کی27ویں برسی19جنوری کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں منعقدہ تقریبات میں لالہ سدھیر کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔لالہ سدھیر پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار،ہدایت کاراور فلم ساز تھے۔فلم سٹار سدھیر 1922ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام شاہ زمان آفریدی تھا لیکن فلم انڈسٹری میں وہ لالہ سدھیر کے نام سے مشہور ہوئے انہوں نے 200سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے فلموں میں ان کا کردارہمیشہ ایک بہادر انسان کا ہوتا تھا اس لیے انہیں جنگجو ہیرو بھی کہا جاتا تھا۔لالہ سدھیر نے اپنے دور کی معروف ترین فلمی اداکارائوں نور جہاں،صبیحہ خانم،شمیم آرائ،نیئرسلطانہ،فردوس،بہار،رانی اور دیگر کے ساتھ بطور ہیرو اداکاری کے جوہر دکھائے۔لالہ سدھیر کی معروف ترین فلموں میں دلا بھٹی،ماہی منڈا،یکے والی،سسی،باغی،مان پتر،جی داراور دیگر قابل ذکر ہیں۔لالہ سدھیر19جنوری1997ء کو جہان فانی سے کوچ کر گئے۔