کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان بہت جلد بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری کے ساتھ ٹیلی فلم میں جلوہ گر ہونے والے ہیں۔فیروز خان نے انسٹاگرام پر نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کی جھلک اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس میں انہیں تامل اور ہندی فلموں کی جانی مانی بھارتی اداکارہ اور ماڈل گتھیکا تیواری کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔کیمروں کے درمیان گھرے اداکار فیروز خان نے ساتھی اداکارہ اور دیگر ٹیم جس میں فلم ڈائریکٹر ‘ذوالفقار علی’، اسٹوری ٹیلر ‘اسد ممتاز’، پروڈیوسر ‘بلال قریشی’کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایاکہ وہ بہت جلد سرحد پار سے اپنی ٹیلی فلم جاری کرنے والے ہیں۔واضح رہے کہ اداکار فیروز خان کے علاوہ پاکستانی اداکار فواد خان، اداکارہ ماہرہ خان ، ماورا حسین اور دیگر نامور فنکار بھی بھارت میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں۔اداکار فیروز خان ان دنوں ڈرامہ خمار میں اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ نظر آرہے ہیں ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...