سعودی عرب کے ولی عہدبااثرعرب لیڈر قرار

0
170

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آر ٹی عربیہ کے ذریعہ کرائے گئے رائے عامہ کے سروے کے مطابق سال2023 میں سب سے زیادہ با اثر عرب لیڈر شپ شخصیت کا خطاب جیت کر مسلسل تیسرے سال اپنا یہ اعزاز برقرار رکھا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سروے میں سعودی ولی عہد نے 366,403 ووٹ حاصل کیے، جو رائے عامہ کی کل 530,399 آرا میں سے 69.3 فی صد کی نمائندگی کرتے ہیں۔ سروے میں متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ محمد بن زاید 95,033 ووٹوں یا کل ووٹوں کا 17.9 فیصد لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔جب کہ فلسطینی صدر محمود عباس 20,645 ووٹوں یا شرکا کے 3.9 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔