بیجنگ (این این آئی)چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکی ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والی ایک دوست سارہ ڈی لینڈ کے نام جوابی خط بھیجا۔بددھ کے روز انہوں نے اپنے خط میں نشاندہی کی کہ 45 سال قبل چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے تعلقات اورتعاون کے ثمرات سے دونوں ممالک اور دنیا کو فائدہ ہوا ہے۔صدر شی نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات میں حاصل شدہ کامیابیوں کی بنیاد عوام کی مشترکہ کوششوں پر ہوتی ہے اور چین امریکہ تعلقات کی مسلسل ترقی کے لئے دونوں ممالک کے عوام پر انحصار کرنیکی زیادہ ضرورت ہے۔صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے پانچ سالوں میں 50,000 امریکی نوجوانوں کو تبادلے اور مطالعے کی غرض سے چین مدعو کیا جائے گا۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ امریکی نوجوان چین کا دورہ کر سکیں، اپنی آنکھوں سے چین کا مشاہدہ کر سکیں ، اپنے کانوں سے چین کی بات سن سکیں اور انہیں ایک حقیقی، سہ جہتی اور جامع چین کا تجربہ حاصل ہو ۔شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ چین اور امریکہ دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک ہیں اور کرہ ارض کے مستقبل اور تقدیر کے لئے ان کے تعلقات کو مستحکم اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کے فروغ اور مشترکہ طور پر ایک کھلی، جامع، صاف اور خوبصورت دنیا کی تعمیر کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...