چین کے ایس ایم ای ڈیولپمنٹ انڈیکس میں 1.1 پوائنٹس کا اضافہ

0
206

بیجنگ (این این آئی)چائنا ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم سائز انٹرپرائزز نے  اعلان کیا ہے کہ دسمبر 2023 میں چائنا ایس ایم ای ڈیولپمنٹ انڈیکس 89.0 رہا ، جو مجموعی طور پر 1.1 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پورے سال میں بحالی کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ بدھ کواعداد و شمار کے مطابق 2023 میں چین کے ایس ایم ای ڈیولپمنٹ انڈیکس کا بلند ترین معیار 89.6 اور کم ترین 88.9 رہا، جس میں پورے سال کے لیے مجموعی طور پر 1.1 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ چائنا ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم سائز انٹرپرائزز کے سیکرٹری جنرل شے چی نے کہا کہ چین کے ایس ایم ای ڈیولپمنٹ انڈیکس میں  گزشتہ دو سالوں سے مسلسل کمی کا رجحان ختم ہو گیا جس کی اہم بنیاد  2023  میں چین کی معاشی بحالی ہے۔ سال بھر میں سمال اینڈ میڈیم سائز انٹرپرائزز کی مدد کے لئے متعدد پالیسیاں متعارف کرائی گئیں جن سے ان کاروباری اداروں کے ترقیاتی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور پالیسیوں کے اثرات مسلسل  دیکھنے میں آرہے ہیں۔ 2023 میں ، چین کے ایس ایم ای ڈیولپمنٹ انڈیکس کے تمام ذیلی اشاریوں اور ذیلی صنعتوں کے اشاریوں میں بھی  بہتری آئی۔ ان میں جامع کاروباری انڈیکس میں 1.9 پوائنٹس، میکرو اکنامک سنٹیمنٹ انڈیکس میں 1.8 پوائنٹس اور انویسٹمنٹ انڈیکس میں 1.5 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پالیسیوں کی مدد سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں میں سرمایہ کاری  بڑھ رہی ہے اور کاروباری کارکردگی بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔سال بھر میں  ٹرانسپورٹیشن انڈیکس میں 1.5 پوائنٹس ، کنسٹرکشن انڈیکس میں 1.4 پوائنٹس، رہائش اور کیٹرنگ انڈسٹری انڈیکس میں 1.3 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جو سرفہرست تین صنعتوں میں شامل ہیں۔