پاکستانی ہالی ووڈ پروڈیوسر حبیب پراچہ کی موسمیاتی تبدیلی پر بنائی گئی ڈاکو منٹری ریلیز ہو گئی

0
198

لاہور( این این آئی)پاکستانی ہالی ووڈ پروڈیوسر حبیب پراچہ کی موسمیاتی تبدیلی پر بنائی گئی ڈاکو منٹری ریلیز ہو گئی ۔ یہ فلم بین الاقوامی فوٹو گرافرآرٹم شیسٹکوو(Artem Shestakov)نے شوٹ کی ہے ۔ ڈاکو منٹری ” دی پرفیکٹ شاٹ انٹارکٹیکا”نے پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ ھ دئیے ہیں اور اسے بے حد پذیرائی مل رہی ہے ۔ یہ ڈاکو منٹری ”COP 2028”کے موقع پر نمائش کیلئے بھی پیش کی گئی جو پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے ۔ ”COP 2028”میںپاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی پاکستان کی نمائندگی کرنے گئے تھے۔حبیب پراچہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ڈاکو منٹری میں موسمیاتی تبدیلی کو موضوع بنایا گیا ہے اور یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ مستقبل میں اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ ڈاکو منٹری کا ”کاپ 2028” میں نمائش ہونا پاکستان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے ۔