لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ میںنے خدا کی ذات سے اداکار احمد علی اکبر کے ساتھ کام کرنے کی دعا مانگی جو قبول ہوئی ، فلم ” گنجل ” میں میری اور احمد علی اکبر کی کیمسٹری بہت اچھی رہی ، ہر کوئی پر تعیش زندگی گزارنا چاہتا ہے لیکن میرے خیال میں مادی چیزیں آپ کو خوشی نہیں دیتیں ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ میری پاس بے شمار فلموں میں کام کی پیشکشموجود تھی لیکن مجھے اچھے اسکرپٹ کیلئے 14سے15سال طویل انتظار کرنا پڑا ۔ جب مجھے شعیب سلطان نے فلم ” گنجل ”میں کام کرنے کی پیشکش کی تو میںنے پوچھا اسکرپٹ کیا ہے ،میرے مد مقابل کون سے اداکار ہیں ۔ جب انہوںنے مجھے بتایا کہ احمد علی اکبر نے میرے مد مقابل کام کرنا ہے تو میںنے کہا آپ نے انہیں فائنل کرلیا ہے جس پر انہوںنے بتایا میںنے ایڈوانس بھی دیدیا ہے جس پر میںنے بغیر اسکرپٹ دیکھے فوری فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں اس سے پہلے خدا کی ذات سے احمد علی اکبر کے ساتھ کام کرنے کی دعا مانگ چکی تھی۔ وہ واقعی ایک منجھا ہوا اداکار ہے ، میں نے ان سے کہا تھا مجھے بڑی مدت کے بعد کسی اداکار کی اداکاری نے رلایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سنیاٹی کیلنڈر کی عمر سے نہیں بلکہ فن کی عمر سے ہوتی ہے ، بعض اوقات نئے لوگ پرانے اداکاروں سے بہتر کام کر جاتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...