اوکاڑہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ اب فیصلے عوام کی عدالت یا لاء کرے گا، مدر ان لاء کے فیصلے کی سہولت نہیں،دہشت گرد جماعت کو سیاسی جماعت کا انتخابی نشان نہیں مل سکتا،نواز شریف پر ظلم کرنے والا ایک ایک کردار اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے،8 فروری کو اوکاڑہ میں شیر دھاڑے گا۔انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ کے امپائر بھی پکڑے گئے، جعلسازی بھی پکڑی گئی، سہولت کاری بھی پکڑی گئی، آپ کا انتخابی نشان بلّا نہیں ڈنڈا تھا جس سے قومی تنصیبات پر حملے کیے گئے، وہ ڈنڈا اب چھین لیا گیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف پر ظلم کرنے والا ایک ایک کردار اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے، دہشت گرد جماعت کو سیاسی جماعت کا انتخابی نشان نہیں مل سکتا، نواز شریف نے مجھے کہا کہ اوکاڑہ سے مہم شروع کرو، 8 فروری کو اوکاڑہ میں شیر دھاڑے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ نواز شریف نے انتقام نہیں لیا، قدرت نے سو موٹو نوٹس لیا ہے، وہ بزدل جوتیاں چھوڑ کر استعفیٰ دے کر بھاگا ہے، قدرت کی لاٹھی بے آواز ہے، عدالتوں کے احاطے سے ظالم کے جوتی چھوڑ کر بھاگنے کے مناظر دیکھے، جو نواز شریف کی طرح سچا ہوتا ہے وہ ڈٹ کر کھڑا ہوتا ہے۔مسلم لیگ (ن )کی رہنما نے کہا کہ جو جتنا بڑا ظالم ہوتا ہے وہ اتنا ہی بڑا بزدل ہوتا ہے، دوسروں کا احتساب کرتے ہوئے یہ لوگ فرعون بنے ہوئے تھے، آج ان کی اپنی باریاں آئیں تو یہ جوتیاں چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کو چور چور کہنے والے نے گھڑیاں چوری کیں، لوگوں کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو گرفتار کیا گیا، ان کی اپنی باری آئی تو بزدلی دکھائی۔انہوں نے کہا کہ آج جو کچھ ان کے ساتھ ہو رہا ہے اس کے ذمے دار وہ خود ہیں، شور مچا رہے ہیں کہ انتخابی نشان واپس لے لیا، تمہارا انتخابی نشان وہ گھڑی ہونی چاہیے جو چوری کی ہے، الیکشن کمیشن کو کہہ دیتے ہیں تمہیں ڈنڈے یا پیٹرول بم کا نشان دے دے۔(ن )لیگی رہنما نے کہا کہ اگر تم سمجھتے ہو کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں فراڈ کر کے بچ سکتے ہو تو ایسا نہیں ہو گا، اب فیصلے عوام کی عدالت کرے گی یا لاء کرے گا، مدر ان لاء کے فیصلے کی سہولت نہیں، نہ ان کی سہولت کاری رہی نہ وہ سہولت کار رہے، اللّٰہ نے ان سہولت کاروں کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا۔مریم نواز نے کہا کہ کہتا تھا کہ نواز شریف کو امپائر ساتھ ملا کر کھیلنے کی عادت ہے، نواز شریف کے امپائر یہ عوام ہیں، آپ کے سہولت کار پکڑے گئے، نواز شریف کو ایک مضبوط حکومت دینی ہے۔انہوںنے کہاکہ جتنی مضبوط حکومت نواز شریف کو دیں گے اتنی سستی دوائی عوام کو ملے گی، ہمارے دل میں انتقام کا جذبہ نہیں، نواز شریف آج میٹنگ کر رہے تھے کہ لوگوں کو سستی بجلی اور گیس کیسے دینی ہے، ہماری حکومت کی پوری توجہ مہنگائی کو کم کرنے پر ہوگی، میری سب سے زیادہ توجہ نوجوانوں کا مستقبل بہتر کرنے پر ہو گی، ہر ضلع میں دانش اسکول اور اسپتال بنائیں گے، راستے میں خواتین نے ہماری گاڑیاں روکیں اور کہا کہ وعدہ کریں کہ ہمارے گھروں میں گیس پہنچائیں گی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...