لاہور(این این آئی)پاکستان کی سینئر اداکارہ ریشم نے اب تک شادی نہ کرنے کے سوال کے جواب میں کہا ہیکہ وہ شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتیں۔اداکارہ ریشم حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے اب تک سنگل رہنے کا سوال کیا جس کے جواب میں میرا نے بتایا کہ میرے لیے شادی سے کہیں زیاہ بہتر نفسیاتی طور پر خود کو ٹھیک رہنا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتی، میں نے اپنے اردگر حتیٰ کہ اپنی سہیلیوں کو دیکھا ہے کہ ان کی بھی شادیاں زیادہ نہیں چل رہیں، شادیاں تیزی سے ٹوٹ رہی ہیں جسے دیکھ کر میرا دل گھبراتا ہوں۔ریشم کا کہنا تھا کہ میں نے شوبز کے حلقوں میں دیکھا ہے جو لوگ جو اتنی محبت سے شادی کرتے ہیں ساتھ رہتے ہیں تو میرا خیال ہے کہ دونوں افراد کو اس شادی کو نبھانا چاہیے لیکن اس کے باوجود جب وہ شادی ٹوٹ جاتی ہے تو مجھے بے حد دکھ ہوتا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...