لاہور( این این آئی) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) پنجاب نے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 11 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 135آئی بی اوز آپریشن کیے ، یہ کارروائیاں لاہور، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ ، نارووال اور جہلم میں کی گئیں۔ترجمان کاکہنا ہے کہ بہاولپور سے افغانستان سے تربیت یافتہ ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز جیکٹ ، آئی ای ڈی بم 2 ڈیٹونیٹر، 11حفاظتی فیوز، 17پرائما کارڈ اور نقدی برآمد کی گئی ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت گل شادین، کاظم ، نواب ، اسامہ ، اعجاز ، ظہیر ، مصطفی خان اور رسول خان وغیرہ کے نام سے ہوئی ، دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ترجمان کاکہنا ہے کہ رواں ہفتے790کومبنگ آپریشنز کے دوران 80مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ، کومبنگ آپریشنز میں 33546افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مقبول خبریں
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ...
روس کا افغان حکومت کو تسلیم کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے،مولانا خزیمہ سمیع...
اکاوڑاخٹک(این این آئی)روس کا امارتِ اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کی خیرمقدم اور اسرائیل کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور عالمی خاموشی پر شدید مذمت(مولانا...
پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔ریسلر دین محمد کی عمر 100...