واشنگٹن (این این آئی)امریکی فوج نے بحیرہ احمر میں ایک اور میزائل حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں کہاکہ یہ میزائل حملہ حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقے سے داغا گیا تھا۔امریکی فوج نے کہا کہ امریکی بحریہ کے جنگی جہاز نے جمعہ کے روز ایک میزائل مار گرایا ہے۔ یہ میزائل امریکی بیان کے مطابق یمن سے حوثیوں نے فائر کیا تھا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایک بیان کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجوئوں نے یمن میں اپنے زیر کنٹرول علاقے سے ایک جہاز شکن بیلسٹک میزائل خلیج عدن کی طرف داغا، تاہم امریکہ کے یو ایس ایس کارنی نے کامیابی سے اس بلیسٹک میزائل کو مار گرایا ،امریکی سینٹ کام نے اس بارے میں کسی جانی نقصان یا کسی اہلکار کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی ۔
مقبول خبریں
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...