پریٹوریا(این این آئی)جنوبی افریقہ کی وزیرِ خارجہ نلیدی پینڈور نے کہا ہے کہ عالمی عدالت نے اسرائیل کو واضح سگنل دے دیا ہے، فیصلے پر عمل درآمد نہ ہوا تو یہ دنیا میں ایک بہت خراب مثال ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے جنوبی افریقہ کی وزیرِ خارجہ نلیدی پینڈور نے کہا کہ یہ حکم غزہ میں انسانی جانیں بچانے کیلیے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کو غزہ میں سویلین زندگیاں بچانے پر فوری عمل کرنا ہوگا۔نلیدی پینڈور نے کہا کہ اسرائیل کو ایک مہینے کے اندر عدالت کو رپورٹ کرنے کی بات بہت اہم ہے۔