واشنگٹن(این این آئی)امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک کی جیوری نے یہ فیصلہ ہتک عزت کے مقدمے میں سنایا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو لکھاری Jean Carroll کو 83 ملین ڈالر دینا ہوں گے جنہیں ٹرمپ نے سرعام جھوٹا کہا تھا اور ان کی توہین کی تھی۔Jean Carroll نے الزام لگایا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے1990 کی دہائی میں ان پر جنسی حملہ کیا تھا۔ جیوری نے یہ فیصلہ تین گھنٹے سے بھی کم غور وخوض کے بعد سنایا۔ سابق صدر نے ہتک عزت سے متعلق جیوری کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیدیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہتک عزت کیس میں جرمانے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے سرفہرست صدارتی امیدوار ہیں، وہ آئیوا اور نیوہیم شائر میں پارٹی نامزدگی جیت چکے ہیں اور اب انہوں نے جنوبی کیرولائنا پر نگاہیں مرکوز کر رکھی ہیں جہاں ری پبلکن پارٹی کی رہنما نکی ہیلی سے ان کا مقابلہ ہے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...