لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک کو ٹریک پر لانے کے لئے اپنے بدلے و انتقام چھوڑنے پڑیں گے ورنہ پاکستان منزل تک نہیں پہنچ سکتا،بدقسمتی سے ملک میں تجربات کئے گئے ، آئندہ حکومت سب کے ساتھ ٹیبل پر بیٹھ کر آئندہ بیس برس کا روڈ میپ بنائے ،دبے ہوئے طبقوں کی بالادستی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،اگر ترقی کرنی ہے تو ہمیں انصاف کا بول بالا کرنا ہوگا،اقلیت پر حملے دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنتے ہیں ایسے گروہوں کی سرپرستی بند کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشاط کالونی میں مسیحی لیگی رہنمائوں کے ہمراہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینیٹر کامران مائیکل ،میاں نصیر احمد ،بشپ ڈومینک ،پاسٹر شہباز سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا ک جوزف نگر یا جڑانوالہ جیسے واقعات ہوتے ہیں تو انسانیت کا درد رکھنے والا تکلیف محسوس کرتا ہے،انتہا پسندانہ سوچ کا شاخسانہ ہے کچھ لوگ تصور کر چکے ہیں کہ اپنے دین کے تحفظ کے لئے دوسرے دین پر حملہ جائز ہے جو غیر مہذب و غیر شرعی ہے،کوئی مذہب بھی اقلیت پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا، اقلیت پر حملے دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنتے ہیں ایسے گروہوں کی سرپرستی بند کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند پیٹرول بم پھینک کر کبھی آگ لگاتے ، وہ ریاستی املاک کو بھی نہیں بخشتے، ایسے ہی انتشاری گروہ انتخاب لڑ رہے ہیں ،مذہبی چورن بیچ رہے ہیں ،کوئی کیسے فیصلہ کر سکتا کہ کون جنت تو کون جہنم میں جائے گا، ظلم فلسطین ،کشمیر میں ہو یا شانتئی نگر میں ہو وہ ظالم کہلائے گا،قرآن پاک میں لکھا ہے کہ جو فساد پھیلاتے ہیں انہیں اللہ پسند نہیں کرتا۔ انہوںنے کہا کہ دبے ہوئے طبقوں کی بالادستی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، بنیادی حقوق برابری انصاف آئین کے پلرز ہیں لیکن بد قسمتی سے اس کی پاسداری نہیں کی گئی، ملک کی طاقتور اور غریب آدمی کے لئے الگ الگ قانون موجود ہیں
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...