لاہور( این این آئی) پنجاب کابینہ نے طلبا و طالبات کو آسان شرائط پر بلاسود الیکٹرک بائیکس دینے کی منظوری دے دی۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 40واں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، مشیران، چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوئے۔اجلاس میں 8فروری کے عام انتخابات کے پرامن انعقاد پر پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں پرامن ماحول میں عام انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوا جس پر چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، انتظامیہ اور فیلڈ فارمیشنز کو مبارکباد دیتا ہوں، نگران حکومت نے قومی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ ووٹرز نے پرامن ماحول میں حق رائے دہی استعمال کیا اور آزادانہ ووٹنگ سے اپنے نمائندے منتخب کئے، ہم جس مقصد کے لئے آئے تھے اس میں سرخرو رہے، مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے جو کر سکتے تھے وہ کرنے کی پوری کوشش کی، پوری ٹیم کا ضمیر مطمئن ہے، ہم نے حتی الوسع عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کی۔اجلاس کے دوران پنجاب کابینہ نے 10 ہزار طلبا و طالبات کو آسان شرائط پر بلاسود الیکٹرک بائیکس دینے کی منظوری دی۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ طلبا و طالبات کو پنجاب بینک کے تعاون سے 10 ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود آسان شرائط پر دی جائیں گی، 7 ہزارالیکٹرک بائیکس طلبا جبکہ 3 ہزار طالبات کو دی جائیں گی۔اجلاس میں پنجاب چیرٹیز کمیشن کی ایپلٹ کمیٹی کی تشکیل، بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹرز کیلئے فنڈز کے اجرا کی منظوری بھی دی گئی۔پنجاب کابینہ نے ریسکیو 1122 ایمولینسز میں ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے آٹو میٹڈ ایکسٹرنل ڈیفیبریلیٹر نصب کرنے کی منظوری بھی دے دی۔صوبائی کابینہ نے بہاولپور، لاہور اور ملتان میں ڈرگ کورٹ کے چیئر پرسنز کی تعیناتی کی منظوری دی اور کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن وامان کے 16 ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...