پاکستان کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ اتحاد، اتفاق اور قومی تعاون کی سوچ سے ہو سکتا ہے’ شہباز شریف

0
173

لاہور( این این آئی) سابق وزیر اعظم وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے نومنتخب ارکان اسمبلی رانا فیاض اور وسیم قادر نے ملاقات کی ۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 49 سیالکوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار رانا فیاض نے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کا اعلان کیا ۔ نومنتخب رکن قومی اسمبلی وسیم قادر نے بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ وسیم قادر پہلے ہی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں ۔شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے پر رانا فیاض اور وسیم قادر کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا ۔ انہوںنے کہا کہ ہم سب پاکستان کو خوشحال بنائیں گے اور عوام کی زندگیوں میں آسانی لائیں گے، پاکستان کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ اتحاد، اتفاق اور قومی تعاون کی سوچ سے ہو سکتا ہے۔