اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی۔اسد قیصر نے درخواست دائر کرنے سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں بائیو میٹرک تصدیق کرائی۔اسد قیصر نے درخواست میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے درخواست لے کر ہائی کورٹ آیا ہوں۔اسد قیصر نے کہاکہ عوام نے ہمیں سلیکٹ کیا ہے کوشش ہوگی عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ جماعت اسلامی اور ایم ڈبلیو ایم میں سے کس پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے جارہے ہیں؟اس سوال پر اسد قیصر نے جواب دیا کہ مشاورت چل رہی ہے پارٹیوں سے رابطے بھی چلتے رہتے ہیں، حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہوچکی، جو خدا کرتا ہے وہی ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم کرنے والے آج خود سیاست سے دستبردار ہوچکے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...