فواد چوہدری کی فراڈ کیس میں ضمانت منظور

0
118

اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی فراڈ کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی۔منگل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سول جج سہیل تھہیم نے فراڈ کیس میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور کی۔سابق وفاقی وزیر کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی ہے۔فواد چوہدری کی جانب سے گزشتہ روز وکیل قیصر امام نے دلائل دئیے تھے۔یاد رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔