واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہائوس نے دعوی کیا ہے کہ امریکی قانون سازوں کی جانب سے قومی سلامتی کے لیے جس خطرے کا حوالہ دیا گیا ہے اس کا تعلق روس کی جانب سے اینٹی سیٹلائٹ ہتھیار کی تیاری سے ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے بتایا کہ میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ یہ ایک اینٹی سیٹلائٹ صلاحیت ہے جو روس نے تیار کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کی حفاظت کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے،امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ میں قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کانگریس کے سرکردہ ارکان سے ملاقات کی جب انہوں نے قومی سلامتی کے لیے “خطرناک” خطرے سے خبردار کیا جس کا میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے خلا کی تعمیر کی جوہری صلاحیت سے متعلق ہے۔سلیوان نے کانگریس میں حکام کے ساتھ ایک بند کمرہ اجلاس منعقد کیا۔ امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ روس ایک ایسا ہتھیار تیار کر رہا ہے جو مغربی سیٹلائٹس کو تباہ کر سکتا ہے۔ماسکو نے ان “بد نیتی پر مبنی” اور “بے بنیاد” رپورٹس کی مسترد کردیا ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...