علی حیدر گیلانی پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مقرر

0
108

لاہور(این این آئی)سید علی حیدر گیلانی کو پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے سید علی حیدر گیلانی کو نامزد کیا ہے۔علی حیدر گیلانی پی پی 213 ملتان سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ہیں۔