اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ غیر قانونی، غیر اسلامی، غیر شرعی اور انصاف کے برخلاف ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدت میں نکاح کیس میں 3 فروری کے سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، ٹرائل کورٹ کا 3 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی نے دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اپیل دائر کردی۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اپیل خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی جب کہ بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجا، خالد یوسف چوہدری اور عثمان ریاض گل اس کی پیروی کریں گے۔دائر درخواست میں وفاق اور خاور فرید مانیکا کو فریق بنایاگیا ہے، اس میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ طلاق اپریل2017 میں ہوئی اور اگست2017 میں والدہ کے گھر منتقل ہوگئی تھی، طلاق کے 6 سال بعد درخواست دی گئی، تین مرتبہ طلاق دینے کے بعد حق رجوع نہیں بنتا۔درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود سماعت کی اور سزا سنائی، عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ غیر قانونی، غیر اسلامی، غیر شرعی اور انصاف کے برخلاف ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدت میں نکاح کیس میں 3 فروری کے سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، ٹرائل کورٹ کا 3 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ 3 فروری کو عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو غیر شرعی نکاح کیس میں 7، 7 سال قید کی سزا سنادی گئی تھی، سینئر سول جج قدرت اللہ نے بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی درخواست پر اڈیالہ جیل میں سماعت کے بعد فیصلہ سنایا جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 5 ،5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہو گئے
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہو گئے۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کی رکن مشال یوسفزئی نے...
مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے، مشعال ملک
اسلام آباد(این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے۔
اپنے...
مسجد نبوی ۖکی صفائی کے دوران 2700 لیٹر سے زیادہ جراثیم کش ادویات کا...
مدینہ منورہ(این این آئی)المسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی صدارت عمومی کی طرف سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی مسلسل...
بھوک اور فاقوں کا شکار فلسطینی بے ہوش ہو کر گلیوں میں گر رہے...
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ا یجنسی ا نروا نے کہا ہے کہ غزہ میں بھوک تباہی کی سطح کو چھو...
چین کا پاکستان کو بھارتی اہداف کی معلومات دینے کا دعویٰ
نئی دہلی (این این آئی )بھارتی فوج کے ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے کہا ہے کہ چین نے گذشتہ ماہ مئی میں...