دی ہیگ(این این آئی )عرب ممالک اور ترکیہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے بارے میں جاری سماعت کے دوران عدالت انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ کیونکہ یہ ناجائز قبضہ ہی خطے میں امن کی راہ میں اصل رکاوٹ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب ملکوں اور ترکیہ کی طرف سے یہ مطالبہ عدالتی سماعت کے آخری روز سامنے آیا ہے۔ بین الاقوامی عدالت انصاف نے چھ دن مسلسل سماعت کی ہے، اس دوران 50ملکوں اور 3 بین الاقوامی تنظیموں نے عدالت انصاف کے سامنے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف فیصلہ دینے کے بارے میں اپنا موقف پیش کیا۔یہ عدالتی کارروائی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے درخواست پر سماعت کی گئی ہے۔ جنرل اسمبلی نے کی طرف سے یہ درخواست 2022 میں بین الاقوامی عدالت سے کی تھی۔ یہ فیصلہ عدالتی سفارشاتی انداز کا کو گا ۔ اس پر عمل درآمد کرنا لازمی نہیں ہو گا۔اسرائیل کے فلسطینی پر قبضے کے بارے میں یہ سماعت بین الاقوامی عدالت انصاف میں اس روز اختتام کو پہنچی ہے جب اسی عدالت نے ٹھیک ایک ماہ پہلے جنوبی افریقہ کی اسرائیلی نسل کشی کے خلاف درخواست پر ایک فیصلہ دیا تھا۔بین الاقوامی عدالت انصاف نے ٹھیک ایک ماہ قبل اسرائیل کو حکم دیا تھاکہ اپنی فوج کو اپنے دائرہ کار کے اندر نسل کشی والے اقدامات سے روکے۔ خیال رہے اب تک غزہ میں اسرئیلی فوج 30000 فلسطینیوں کو قتل کر چکی ہے۔ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ احمد یلداز نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے جج حضرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں بدامنی کی جڑ فلسطین پراسرائیلی قبضہ ہے۔نائب وزیر خارجہ نے کہاکہ سات اکتوبر سے پیدا شدہ صورت حال کی وجہ بھی یہ بنی ہے کہ ‘اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم کی جڑ کو نہیں دیکھا گیا۔ جب تک اسے ختم نہ کیا جائے گا علاقے میں امن نہیں ہو سکتا ہے۔امن کی راہ میں یہ اصل رکاوٹ ہے۔ اس لیے ضروری ہے کی عدالت اس قبضے کو غیر قانونی قرار دے۔اس بارے میں اسرائیلی موقف یہ ہے کہ اگر عدالت نے اس معاملے میں مداخلت کی تو یہ تصدام کے خاتمے کے لیے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بات چیت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اسرائیل کے نزدیک عدالت کے سامنے جن سوالوں کو اٹھایا گیا ہے وہ متعصبانہ ہیں۔عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے اپنے نمائندے کے ذریعے پڑھے گئے بیان میں کہا ہے ‘ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ انصاف کی توہین ہے۔ان ہوں نے بھی مطالبہ کیا کہ اس قبضے کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور کسی ابہام کے بغیر اس قبضے کے فریقوں کے لیے قانونی مضمرات بھی فیصلے میں شامل کیے جائیں۔ خصوصا جو اس غیر قانونی قبضے کی صورت حال سے نکلنے کے لیے تعاون کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...