ثالثوں کی وجہ سے مذاکرات کیلے رضامندہوئے،حماس

0
156

بیت المقدس(این این آئی )حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اعلان کیا ہے کہ حماس نے ثالثوں کی کوششوں کا جواب دیا اور جنگ بندی کے مذاکرات کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے اور بڑی سنجیدگی اور لچک کا مظاہرہ کیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اعلان کیا کہ حماس نے ثالثوں کی کوششوں کا جواب دیا اور جنگ بندی کے مذاکرات کے لیے رضامندی ظاہر کی اور بڑی سنجیدگی اور لچک کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل مذاکرات میں تاخیر کر رہا ہے جسے حماس قبول نہیں کرے گی اور وقت کھلا نہیں ہو گا۔