اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت میں انٹرنیشنل افئیرز کی سفارش پر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والا ایڈوائزر کابینہ میں شامل کریں گے۔گزشتہ روز مسلم لیگ (ن )فرانس کے سینئر رہنما راجہ محمد علی خان نے مقامی ریسٹورانٹ میں صدر مسلم لیگ (ن )میاں شہباز شریف کے وزیراعظم پاکستان بننے کے خوشی میں ایک اعشائیے کا اہتمام کیا۔عشائیے میں مسلم لیگی اوورسیز کی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔مہمان خصوصی برطانیہ کے وکیل اور مسلم لیگ( ن )انٹرنیشنل افئیرز کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک تھے۔ اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ آج کا دن تاریخی ہے اور ہمیں تاریخ سبق سیکھنا چاہیے۔ انہوںنے قوم کو شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر بہت بہت مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی جمہوریت کے تسلسل گورنس اور سیاسی استحکام میں پنہاں ہے اور تارکین وطن کا اس میں اہم کردار ہے۔ تقریب میں وکلاء ، صحافی حضرات ،اور اوورسیز سے آئے عمائدین نے شرکت کی۔ تقریب میں گلگت کے سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن، سابق وفاقی محتسب کے اوورسیز کمشنر حافظ احسان کھوکھر، جاپان سے ملک نور اعوان، برطانیہ سے فیصل اعوان،ہالینڈ سے پرویز سندھیلا، ملائشیا سے چوہدری نثار علی خان،متحدہ عرب امارات سے مجید مغل، بارسلونا سے یورپ کے ٹریڈ کمشنر مہر امانت علی خان، برطانیہ سے شکیل طاہر، پرتگال سے سرفراز فرانسس، اور ترکی سے توصیف طاہر، اور دیگر مقررین نے شرکت کی۔ گلگت کے سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن نے اوورسیز کی خدمات کو سراہا اور کہاکہ آئندہ حکومت میں انٹرنیشنل افئیرز کی سفارش پر ،ذود کشمیر کی طرز پر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والا ایڈوائزر کابینہ میں شامل کریں گے۔ راجہ محمد علی خان نے کیا کہ میرے لئے باعث مسرت ہے کہ مسلم لیگ (ن )کے صدر میاں شہباز شریف نے ایک دفعہ پھر وزیراعظم کا انتخاب جیتا ہے،ہم ہر طرح سے اپنے وزیراعظم کو سپورٹ کریں گے۔ میرے لئے نیشنل اسمبلی میں انکی تقریر سننا باعث فخر ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...