اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصلی ووٹوں سے محمود خان اچکزئی کو صدر بنائیں گے۔اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے واضح کیا کہ مولانا فضل الرحمن کے محمود اچکزئی کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، فضل الرحمن کو صدارتی الیکشن میں آصف زرداری کو ووٹ دینے کے لیے 10 مرتبہ سوچنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ صدارتی انتخاب میں حریف کو ٹف ٹائم دیں، امکانات روشن ہیں کہ صدارتی الیکشن جیت جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ایسی قیادت کی ضرورت تھی جو دراڑوں کو پْرکر سکے، پاکستان کے مسائل پارلیمنٹ کو حل کرنے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...