اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہبازشریف نے دوسری مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت عارف علوی نے حلف لیا ، تقریبِ حلف برداری سے قبل قومی ترانے کی دھن بجائی گئی،حلف اٹھانے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف کووزیرِ اعظم ہائوس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ پیر کو ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں صدرِ مملکت عارف علوی نے نو منتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری سے قبل قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، سابق صدر آصف زرداری،سابق وزیراعظم نواز شریف، سبابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم، استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما ئوں علاوہ مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی وزیرِ اعظم کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی۔حلف اٹھانے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف وزیرِ اعظم ہائوس میں تشریف لے آئے جہاں ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم آفس کے عملے کا تعارف کرایا گیا، اس دوران وزیراعظم نے عملے سے مصافحہ کیا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں شہباز شریف 201 ووٹ حاصل کرکے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے جب کہ ان کے مدمقابل امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے تھے۔واضح ہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار محمد شہباز شریف 201 ووٹ لے کر قائدِ ایوان منتخب ہو گئے، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب نے 92 ووٹ حاصل کیے، بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ جے یو آئی ف کے ارکان نے بائیکاٹ کرتے ہوئے رائے شماری میں شرکت نہیں کی۔شہباز شریف ملک کے 24 ویں وزیرِ اعظم اور 16 ویں قائدِ ایوان منتخب ہوئے ہیں۔چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیرِ اعظم لی چیانگ، پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے شہباز شریف کو وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ترک صدر رجب طیب اردوان پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں جنہوں نے پاکستان کے نو منتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف کو مبارکباد کا ٹیلی فون کیا۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...