چین نے تین دہائیوں سے جاری وزیراعظم کی پریس کانفرنس کی روایت ختم کر دی

0
144

بیجنگ(این این آئی)چین نے تین دہائیوں سے جاری وزیر اعظم کی پریس کانفرنس کی روایت ختم کر دی۔رپورٹ کے مطابق چین میں سالانہ قانون سازاجلاس کے بعد وزیراعظم کی پریس کانفرنس کی روایت تھی تاہم یہ روایت ختم کر دی گئی ہے۔اب چین کے وزیراعظم سالانہ قانون سازی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔ ترجمان کے مطابق خاص حالات کو چھوڑ کر اگلے چند سالوں تک وزیراعظم کی پریس کانفرنس نہیں ہوگی۔سوال وجواب کے سیشن نچلیدرجیکیاہلکارکریں گے۔یاد رہے کہ 1993 سے چین کے وزیر اعظم سالانہ پارلیمانی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے اور عالمی سطح پر براہ راست نشر ہونے والی نیوز کانفرنس میں چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے تھے۔